دبئی دورے کا بنیادی مقصد سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات تھی

کراچی: ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ دبئی دورے کا بنیادی مقصد سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات تھی، عشرت العباد انتہائی سیاسی سوجھ بوجھ کے حامل انسان ہیں، مجھے امید ہے وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

دبئی سے واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چار روزہ دبئی کے دورے کا بنیادی مقصد سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات اور خصوصا کراچی کے حالات پر بات چیت کرنا تھا۔ انہوں نے کہا میں دبئی ڈاکٹر عشرت العباد کی دعوت پر گیا تھا، عشرت العباد انتہائی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے انسان ہیں، امید ہے عشرت العباد جلد پاکستان آئیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی سطح کی قیادت کا فقدان نظر ہے، سیاسی عدم استحکام ہے، ہمیں نئی ٹیم اور نوجوان قیادت کو آگے لانا ہوگا۔

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے، اختیارات کو عوام تک نچلی سطح تک لے کر جانا چاہیئے، اس کا واحد حل بلدیاتی نظام کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا وہ مسائل کے سدباب اور عوام کے بنیادی حقوق کیلئےآواز اٹھاتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More