اسلام آباد: سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خاموشی توڑتے ہوئے رد عمل جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام دعوﺅں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔
ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی توسیع مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔