صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ شخصیات نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستہ نے صدر مملکت کو سلامی دی۔

کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اہم سیاسی اور انتظامی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی۔

کوئٹہ دورے میں صدر مملکت آج عمائدین سے گورنر ہاؤس میں خطاب کریں گے جبکہ صدر دارلافلاح (یتیم خانہ) علمدار روڈ کا دورہ بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More