انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی

کراچی: آئی ایم ایف سے معاہدے کی اُمید کی خبر کام کر گئی، دوران ٹریڈنگ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے سے زائد گر گئی۔

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی شروع ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 23 پیسے کمی کے بعد 174 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے لگا۔ 12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام گرنے لگے، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک روپیہ کمی کے بعد 177 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

آئی ایم ایف سے معاہدے اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر جلد منتقل ہونے کی خبروں کی بدولت تمام افواہیں دم توڑ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More