خیبرپختونخوا میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

پشاور: خیبر پختونخوا میں سوئی گیس کا بحران سنگین ہوگیا۔ محکمہ سوئی نادرن گیس نے پشاور کیلئے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

سردی میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی پشاور اور اس کے مضافات میں گیس کے بحران نے سر اُٹھا لیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گھروں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو کھانے اور ناشتوں کے لالے پڑگئے۔ شہری کہتے ہیں حکومت کے پاس غریبوں کو رلانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔

گیس کے اچانک بحران اور اس کی بندش کے فیصلے کے بعد ایل پی جی کی قیمتں بھی بڑھ گئیں جسکی وجہ سے نانبائیوں کی بھی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے باعث نانبائی بھی حکومت کو دہائیاں دینے لگے۔

پشاورسمیت خیبر پختونخوا میں گیس کی کمی کے بحران کے پیش نظر محکمہ نادرن سوئی گیس نے پشاور کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت اب گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین وقت گیس ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More