خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد انتقال کرگئے ہیں۔ محکمہ صحت نے انتظامیہ کو ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کے احکامات جاری کردیے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد انتقال کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5798 جبکہ 56 افراد متاثر ہونے کے بعد کیسز کی تعداد 1 لاکھ79ہزار122ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1312اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد272ہے جن میں سے 42 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی ہدایت پر گھر گھر ویکسینیشن کے بعد پبلک مقامات پر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

کمشنر پشاور ریاض محسود نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ویکسینیشن مہم کا ازسرنو جائزہ لینے اور ڈویژن کے پانچوں اضلاع کی انتظامیہ کو ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More