کمالیہ میں بھی انسداد خسرہ و روبیلا کی قومی مہم کا افتتاح

کمالیہ: پورے پاکستان کی طرح کمالیہ میں بھی انسداد خسرہ و روبیلا کی قومی مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے کمالیہ میں عارضی، فکسڈ ویکشینیشن سنٹرز سمیت مراکز صحت اسکولوں، مدرسوں اور اہم جگہوں پر مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس مہم کا افتتاح ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان ہنجراء نے کیا۔ اس موقع پر سٹی اسپتال سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسی مہم کے دوران ایک دن سے لیکر پانچ سال تک بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More