ملتان میں خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 15 روزہ مہم کا آغاز

ملتان: ضلع ملتان میں خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 15 روزہ مہم کا آغاز کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے چوک گھنٹہ گھر میں مہم کا افتتاح کیا۔

ضلع ملتان کو خسرہ ربیلا اور پولیو جیسی بیماریوں سے پاک کرنے کا عزم لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 15 روزہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔ مہم کا افتتاح ڈکپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے گھنٹہ گھر چوک پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اور خسرہ کے ٹیکے لگا کرکیا۔

ترجمان کے مطابق مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگے گیں جبکہ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائے گے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق انسداد خسرہ اور پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کیخلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق مہم کیلئے 1267 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ گھر گھر جاکر 20 لاکھ بچوں کوپولیو قطرے اور انسداد خسرہ انجکشن لگائیں گی۔ مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More