تازہ ترین
کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر

ویب ڈیسک: (15 ستمبر 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 9لاکھ 31ہزار 51افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مریضوں کی تعداد دو کروڑ ترانوے لاکھ اڑسٹھ ہزار چار سو چھیالیس ہوگئی جبکہ دو کروڑ گیارہ لاکھ اناسی ہزار آٹج سو چالیس صحت یاب ہوگئے۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 224افراد ہلاک ہوگئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سات سو چوالیس ہوگئی جبکہ سڑسٹھ لاکھ انتیس ہزار دوسو افراد بیمار ہیں۔ بھارت میں ایک ہزار تہتر افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اسی ہزار آٹھ سو ستائیس ہوگئی۔

برازیل میں تہتر افراد دم توڑ گئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اکتیس ہزار سات سوچھتیس ہوگئی۔ روس میں ستاون افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو میں دو سو سترہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں ایک سو چھپن افراد دم توڑ گئے۔

برطانیہ میں نو افراد دم توڑ گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اکتالیس ہزار چھ سو سینتیس ہوگئی۔ سعودی عرب میں سینتیس افراد مرنے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار تین سو پانچ ہوگئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top