تازہ ترین
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 ہزار890 نئے کورونا کیسز رپورٹ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 ہزار890 نئے کورونا کیسز رپورٹ

نئی دہلی: (15 ستمبر 2020) بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 83ہزار 890نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق یہ رواں ہفتے ایک دن کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دنیا میں دوسری سب سے بڑی آبادی رکھنے والے ملک بھارت میں اس وقت کورونا انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد انچاس لاکھ تریسٹھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

بھارت امریکا کے بعد کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکاہے۔ بھارت میں وائرس سے اب تک اکیاسی ہزار سے زائد انسانی جانیں لے چکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top