پی ایس ایل کا میدان آج سے شائقین سے بھرا ہوگا

لاہور: پی ایس 7 کا میدان آج سے شائقین سے مکمل طور پر بھرا ہوگا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے لاہور کے 6 مقامات سے اسٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، اسکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More