پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد: عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لٹرتک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے پانچ روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے۔

اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More