الیکس ہیلز کا آئی پی ایل میں معاہدہ، پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے انڈین پریمیر لیگ میں معاہدہ ہونے پر پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہہ دیا۔

ایلکس ہیلز پی ایس ایل 7 کے آئندہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ الیکس ہیلز نے ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن 2 اپریل سے شروع ہوگا۔

ا یلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کے طور پر کھیل رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ایک رن سے شکست دے کر پلے آف مرحلے سے باہر کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More