نیو یارک اپارٹمنٹس کیس: آصف علی زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے نیو یارک اپارٹمنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

جج محمد بشیر نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی ۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری کو طبی مسائل کے باعث مستقل ضمانت دی جاتی ہے ، آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے ، نیب کے شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے ، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کر سکتا ہے۔

سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات سال 2018 اور 2019 میں کی گئی تھیں ، نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں ملی ، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں پہلے گرفتار اور بعد ازاں رہا ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More