بہاولپور میں اسکول رکشے کی ٹرالر سے ٹکر، 4 بچے جاں بحق اور 13 شدید زخمی

بہاولپور: کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب نجی اسکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اسوقت پیش آیا، جب 17 بچوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا۔

حادثے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے اسپتال منتقل کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More