کاکول اکیڈمی میں145 ویں پی ایم اے لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ

راولپنڈی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں145 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمنعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ پریڈ میں بارہویں مجاہد کورس، انیسویں لیڈی کیڈٹ کورس، چونسٹھویں انٹیگریٹڈ کورس کے شرکا بھی شامل ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 145ویں پی ایم اے لانگ کورس، 12ویں مجاہد کورس، 19ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 64 ویں انٹگریٹڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، عراق، اردن، مالدیپ، آذربائیجان اور نائیجیریا کے 17 کیڈٹس بھی شامل تھے جبکہ دوست ممالک کی لیڈی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئیں۔

145ویں لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر عبید الرحمان کو پریذیڈنٹ گولڈ میڈل، 145ویں لانگ کورس کے عراق سے فارن کنٹری سینئر انڈر آفیسر عیسیٰ عناد المسعودی کو گولڈ میڈل اور لیڈی کیڈٹ کورس کی کمپنی سارجنٹ میجر ندا کو کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا۔نائیجیریا سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے تقریب میں شرکت کی ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور اعزازات تقسیم کئے 145 ویں لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر آسو عبدالقہار کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More