وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔ کابینہ پاکستان اور عراق ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دےگی۔ وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے گی۔

اوگرا کی سالانہ رپورٹ 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More