پاکستان کی کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں دو کشیمریوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید دو کشیمریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے آر ایس ایس اور بی جے پی کے گٹھ جوڑ پر مبنی جرائم اقوام متحدہ انکوائری کمیشن کے متقاضی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، 13 دسمبر کو بھارتی قابض افواج نے سری نگر میں ایک جعلی مقابلے میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 19 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More