بلاول بھٹو کا بھیانک چہرہ دنیا نے دیکھ لیا، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کی بلاول بھٹو کا بھیانک چہرہ دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ کتنے انتہا پسند ہیں، عوام میری کال کا انتظار کرے، سندھ کو پیپلزپارٹی کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام میں پیپلز پارٹی کو مشکلات کا سامنا، نئے بلدیاتی نظام پر سیاسی مذہبی جماعتیں سندھ میں برسراقتدار جماعت پیپلزپارٹی کے مدمقابل آگئی۔ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیا بلدیاتی نظام مسترد کیا اور وزیراعلیٰ کی سندھ اسمبلی کی تقریر کو متعصبانہ قرار دیا، عوام ان کی کال کا انتظار کریں سندھ کو پیپلزپارٹی سے آزاد کرائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے، پی ایس پی لسانیت کی سیاست کو پروان نہیں چڑھنے دے گی، پاکستان مین بسنے والی تمام قومیتوں کو ساتھ لے کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہم نے امن کے لیے جانوں کی قربانی دی ہے، ایم کیو ایم نے مہاجروں کو برباد کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More