پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے علاقوں کی حد بندی کی تفصیلات طلب

ملتان: عام انتخابات سے قبل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے علاقوں کی حد بندی کی تفصیلات طلب کرلی۔

گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز سیکشن 7 کے تحت حد بندی کی تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کریں گے اور علاقوں کی آبادی ، طبعی خصوصیات، انتظامی اکائیوں کی موجودہ حدود ، اور عوامی سہولیات میں دیہات اور شہری علاقوں میں حد بندی میں یکسانیت کو بھی یقینی بنائیں۔

مردم شماری کے بلاکس کوڈز ، حکومت سے تصدیق شدہ نقشوں کی کاپیوں کو دستاویزات کا حصہ بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More