پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا افریقی ملک گھانا کا دورہ

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ نے گھانا میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گھانا کی بندرگاہ ”تیما“ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے گھانا کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ نے کورونا سے بچاٶ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھانا میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں 3000 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More