سیالکوٹ افسوسناک واقعے میں انصاف ہر صورت ہوگا، عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

ویر اعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔درندگی کامظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More