وزیراعلیٰ پنجاب نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صوابدیدی فنڈز جاری کردیے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انسان دوست اقدام، لیورٹرانسپلانٹ،بون میرو اور دیگر امراض میں مبتلا 6 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے96 لاکھ44 ہزار روپے کے فنڈزجاری کر دیے۔ منڈی بہاؤالدین کی رہائشی زاہدہ حماد کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ، لاہور کے رہائشی عادل منیر کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 25 لاکھ 94 ہزار، سیالکوٹ کے شفیق کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 15لاکھ،پتوکی کے رہائشی قوت سماعت سے محروم احمد نبیل کے علاج کیلئے 13لاکھ 50ہزار، ملتان روڈ لاہور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم محمد برہان کے علاج معالجے کیلئے 13لاکھ 50ہزار جبکہ جوہر ٹاؤن کی رہائشی قوت سماعت سے محروم ام ہانی کے علاج کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوا مستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے، آئندہ بھی ایسے کام کریں گے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صوابدیدی فنڈز وقف کردیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انسان دوست اقدام، لیورٹرانسپلانٹ،بون میرو اور دیگر امراض میں مبتلا 6 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے96 لاکھ44 ہزار روپے کے فنڈزجاری کر دیے۔

منڈی بہاؤالدین کی رہائشی زاہدہ حماد کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ، لاہور کے رہائشی عادل منیر کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 25 لاکھ 94 ہزار، سیالکوٹ کے شفیق کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 15لاکھ،پتوکی کے رہائشی قوت سماعت سے محروم احمد نبیل کے علاج کیلئے 13لاکھ 50ہزار، ملتان روڈ لاہور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم محمد برہان کے علاج معالجے کیلئے 13لاکھ 50ہزار جبکہ جوہر ٹاؤن کی رہائشی قوت سماعت سے محروم ام ہانی کے علاج کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوا مستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے، آئندہ بھی ایسے کام کریں گے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More