میانوالی: پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والا پی ٹی آئی کا عہدے دار رہا

میانوالی: وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے عہدے دار کو گرفتاری کے رہا کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد شعیب سلطان کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی راہنما کے تھپڑ مارنے کامعاملہ، تھانہ سٹی کی پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کو گرفتار کیا۔ رہنما پی ٹی آئی امیر خان سوانسی چند گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی نے ابتک نیوز سے گغتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے دوران ہمارے ورکرز کو باہر روکا گیا جنہیں لینے کیلئے گیا تو پولیس اہکاروں سے معمولی تلخ کلامی ہوئی، میں نے اہلکار کو تھپڑ نہیں مارے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More