نیو یارک پراپرٹی کیس: سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج عدالت اعظم خان نے آصف زرداری کینیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپراور نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق صدر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں11جنوری تک توسیع کردی۔ یاد رہے کہ نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More