ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

اسلام آباد: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More