صحت کی سہولیات کو ایک چھتری کے نیچے لائیں گے، فیصل سلطان

اسلام آباد: صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کی بہترین طبی سہولیات عوام کا حق ہے، اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور حکمت عملی جاری ہے ، اسلام اباد کیلئے قانون لارہے ہیں، صحت کی سہولیات کو ایک چھتری کے نیچے لائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی سیکریٹری برائے صحت عامر اشرف خواجہ کے ہمراہ اسلام اباد کے رورل ہیلتھ سنٹر سہالہ کا دورہ کیا۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے درپیش چیلنجز اور مشکلات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں دی جانے والی تمام طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت کی بہترین طبی سہولیات عوام کا حق ہے، اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور حکمت عملی جاری ہے۔ فیصل سلطان نے کہاکہ اسلام اباد کیلئے قانون لارہے ہیں، صحت کی سہولیات کو ایک چھتری کے نیچے لائیں گے، بنیادی مراکز اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

فیصل سلطان نے کہاکہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جارہا ہے، پرائمری ہیلتھ سسٹم مضبوط اور مکمل فعال ہوگا تو بڑے اسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا، دوردراز کے علاقوں کو گھر کے قریب طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔ فیصل سلطان کاکہناتھاکہ سہالہ سینٹر مزیز بہتری کی ضرورت ہے ، مزیز سہولیات بھی فراہم کی جا سکتی ہیں،حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسینیشن کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More