ناراض ساتھیوں کو جلد منالیا جائے گا، لیاقت شاہوانی کا دعویٰ

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض ساتھیوں کو جلد منالیا جائے گا ،پی ڈی ایم ترقی کی جانب گامزن بلوچستان میں شرارت اور سازش سے باز رہے ۔

کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ میں لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبائی حکومت زلالہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی امداد کیلئے وفاقی حکومت،این ڈی ایم اے،پاک فوج اور دیگر رفاحی اداروں کے مشکور ہیں، نقصانات کے جائزے کیلئے 60فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے جس کے مطابق 250گھرمکمل تباہ اور2250کو جزوی نقصان پہنچا،30اسکول اور پانچ اسپتال تباہ ہوئے،امدادی سرگرمیوں کیلئے صرف رجسٹرڈ این جی اوز کواجازت ہوگی۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سنگین صورتحال میں بھی پی ڈیم ایم سازش سے باز نہیں آرہی ، اپوزیشن کا مقصد صرف ترقی کا سفر روکنا ہے، وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تدیلی کی سازش میں ناکام رہیں گے،وزیراعلی دوستوں سےرابطے میں ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More