نور مقدم قتل کیس:ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہر ظہور دیگر سمیت چھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کچہری عدالت پیش کیا گیا۔

ضمانت پر رہا تھراپی ورک کے چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ تمام ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ 20 اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More