سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: سوشل میڈیا اداروں پر جلد از جلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ایک بیان میں بتایا کہ سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے،سوشل میڈیا اداروں پر جلد از جلد پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنا لازم اورسوشل میڈیا کمپنیاں اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔

امین الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی ،انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی، پاکستان کے وقار و سلامتی کیخلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہو گا ، کسی بھی شخص سے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا،دوسروں کی نجی زندگی اور پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد پر پابندی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More