عثمان بزدار نے جیلوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے سب کے دل جیت لیے

لاہور: وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے جیلوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں، پانچ ارب 50کروڑ روپے کا یہ خصوصی پیکیج تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

گزشتہ روز سینٹرل جیل لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کیلئے پانچ ارب پچاس کروڑ کے اعلان کردہ پیکج پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ پیکج تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔بولے کے موجودہ تنخواہ کے برابر پرزنز سیکیورٹی الاؤنس سے جیل اسٹاف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج پر تقریباً 2 ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،جیل وارڈر، ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈر کی سیٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، 21 آپریشنل گاڑیوں کی فراہمی سے جیل خانہ جات کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی اور جیل شہداء کے مروجہ پیکیج کو پولیس شہداء پیکیج کی طرز پر لایا گیا ہے، اب سے پنجاب پریزنز سروس کے شہداء کے بچوں کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرزنز پیکج قیدیوں کیلئے بھی بہتری کی نوید لایا ہے،اب قیدیوں کو بیرکس میں میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت ہوگی، تمام جیلوں میں گیزر، کیبل نیٹ ورک، ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، ایل ای ڈی لائٹس اور اضافی پنکھے نصب کیے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More