وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں سرمایہ کاری سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سرداری عثمان بزدار نے لاہور میں سرمایہ کاری سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا ۔ کہتےہیں کہ چین پنجاب میں 15کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہا ہے جس سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں بھی کمی ہوگی۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں سرمایہ کاری سہولت سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال ،ہاشم جوان بخت،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور سمیت چینی حکام اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بولے کہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سرمایہ کاری آنے سے پنجاب میں روزگار کے 20ہزار سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب بھر میں نقشہ جات تیار کر رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبے میں نو اکنامک زونز بنائے گئے۔

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری حضرات کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہ،نئے سسٹم میں کسی بھی صنعتکار کو این او سی کیلئے 10دنوں میں اجازت مل جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More