وفاقی وزیر حماد اظہر سے برطانوی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے برطانیہ کے سفیر کرسٹین ٹرنر نے ملاقات کی۔برطانوی سفیر کو کلین اور گرین انرجی کیلئےحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

برطانیہ کے سفیر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ مستقبل میں توانائی کے تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع کے لگائے جائیں ،گےکوئی بھی منصوبہ درآمدی کوئلہ پر نہیں لگایا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی عالمی سرمایہ کاروں کو دی گئی مرعات قابل تحسین اور پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو د نیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،پاکستان میں 2030 تک 60 فیصد توانائی متبادل ذرائع سے پیدا ہوگی۔

برطانوی سفیر نے انرجی ٹرانزیشن کے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش اور فیٹف پلان کے تحت کیلئے پاکستانی اقدامات کو سراہا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More