لاہور: اسپتال میں خاتون کو حراساں کرنے کا واقعہ

لاہور : اسپتال میں خاتون کو حراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، شاہدرہ پولیس نے اے ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔

گورنمنٹ ٹیچینگ اسپتال شاہدرہ میں خاتون ملازمہ کو حراساں کرنے کی کوشش کی گئی،شاہدرہ پولیس نے کمپیوٹر آپریٹر کے بیان پر سینئر میڈیکل آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ایم ایس نے کمرے میں بلاکر نازیبا حرکات کیں، ڈاکٹر شہباز نے ذیادتی کی کوشش کی۔

اے ایم ایس نے بات سننے کے بہانے ویکسینیشن کمرے میں بلایا، مجھے کھینچا جس سے میرےکپڑے بھی پھٹ گئے،گھبراہٹ سے میں نے چیخنا شروع کر دیا اور بھاگ کر اپنی عزت بچائی،میرے جسم پر زخموں کی میڈیکل رپورٹ بھی موجود ہے۔

متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More