وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کیلئے اخبارات کے اجراء کا حکم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جیل کے فرسودہ نظام کو درست کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے،آج یہ نظام درست ہوگاتو کل اس بدلے ہوئے نظام سے قیدی اچھے شہری بن کر نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیلوں کی بیرکس میں قیدیوں کیلئے اخبارات کے اجراء کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام جیلوں کی بیرکس میں قیدیوں کیلئے باقاعدگی سے اخبارات مہیا کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قیدیوں اور جیل ملازمین کیلئے 5ارب 50کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج سے نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی، یہ تاریخ ساز پیکیج جیل نظام میں دوررس اورانقلابی تبدیلیوں کی بنیاد بنے گا، یہ صرف ایک پیکیج نہیں بلکہ قیدیوں اورجیل ملازمین کی ضروریات کو مدنظررکھ کر ریلیف کی فراہمی کا جامع پروگرام ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میں 20سے زائد جیلوں کے وزٹ کرچکا ہوں،قیدی جس کرب سے گزرتے ہیں وہ ناقابل بیان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More