امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کا مسجد وزیر خان کا دورہ

لاہور : امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور مسجد کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

امریکا کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مسجد وزیر خان اور اس سے ملحقہ علاقے کی بحالی کےلیے 23 کروڑ 90 لاکھ روپے دے چکا ہے۔ امریکا کی دی ہوئی رقم سے مسجد اور اس کے اطراف میں بحالی کا جاری ہے جس کا معائنہ کرنے کےلیے امریکی ناظم الامور نے مسجد وزیر خان کا دورہ کرکے بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

انجیلا پی ایگلر نے مسجد کے اطراف میں بھی ثقافتی بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور کہا کہ ثقافتی ورثے کی بحالی کا پروگرام میرا پسندیدہ ہے، ثقافتی ورثے کی بحالی کے کام پر ہم والڈ سٹی اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More