پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں اضا

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا،صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار تین سو ہوگئی۔

تمام ترحکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مریضوں میں مزید 179 نئےکیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 300 ہوگئی۔

پشاورمیں مزید 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 103 مریض زیرعلاج ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور کے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں سپرے کے علاوہ کیمپس بھی لگا رکھے ہیں جہاں پر موقع پر ڈینگی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت نے پشاور کے 8 علاقے تہکال،اچینی،سفید ڈھیری،چارسدہ روڈ،سربند،اوردانش اباد سمیت کنال روڈ کو ڈینگی سے متعلق ہائی رسک قرار دے دیئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More