گوجرہ کے قریب موٹروے پر 18سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی

لاہور: ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کےقریب موٹر وے پر18 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ خاتون سمیت3 ملزمان نے انٹرویو کے لیے بلایا اور گاڑی میں بٹھا کر موٹروےایم فور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور ڈی این اے کروایا جائے گا۔ زیادتی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے چھاپے مار کارروائیوں کے دوران ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

ضلعی پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے دیگرملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی گوجرہ کے قریب لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More