آصف زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بریت کی درخواست آج دائر کی۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے ،پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دیں گے۔ جج اصغر علی نے کہا پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ نا اہل ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتارہے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک معیشت مزید نیچے نہیں آجاتی۔ حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے۔ حکومت کا نیب آرڈیننس پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More