اب تک پاکستان تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر پاکستان

کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے گرفتاری کے ڈر سے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

کراچی: کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے گرفتاری کے ڈر سے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، شاہین بہاری نے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں خود کشی کی۔

شاہین بہاری نے ساتھی آصف بھایا کےساتھ پولیس افسر کو قتل کیا تھا، ملزم نے 28اگست کو اے ایس آئی اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی ، ویسٹ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی جبکہ ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیاتھا۔ ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوار لٹک رہی تھی جس کے خوف سے ملزم نے خود کشی کرلی۔

شہید اے ایس آئی تھانہ منگھو پیر میں تعینات تھا ، اے ایس آئی اکرم ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم ہوٹل کے اندر آئے اور کھانا کھاتے افسر پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں اکرم موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق اے ایس آئی اکرم کو دو گولیاں لگیں۔

Related posts

ورلڈ کپ 2019 کا بادشاہ کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

Hassam Alam

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار

shakir shaikh

جشن آزادی پر سربراہ پاک بحریہ کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More