تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی نیوز ٹکر

جی میل، یوٹیوب اور گوگل میپس بلاک ہوجائیں گے

ویب ڈیسک: جو صارفین سالوں پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو ان کا نیا فون لینے کا وقت آگیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس کی متعدد اہم ایپس جیسے جی میل، یوٹیوب، گوگل میپس اور دیگر کو پرانے ایڈرائیڈ فونز میں 27 ستمبر سے بلاک کردیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ 2.3.7 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائیں گی،اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے۔ جبکہ اینڈرائیڈ نے گزشتہ ماہ اگست میں تصدیق کی تھی کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ 27 ستمبر کے بعد سے تمام صارفین ان ڈیوائسز پر گوگل اکاؤنٹ پر بھی سائن ان نہیں ہوسکیں گے اور کوشش کرنے پر ان کے سامنے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایرر آئے گا۔

اسی طرح گوگل کی دیگر مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی۔ ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Related posts

عمران خان نے کل اسلام آباد میں اعلی سطح اجلاس طلب کرلیا

Khurram Adeel

انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر خارجہ لندن روانہ

shakir shaikh

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں

razi ullah

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More