پنجاب: مون سون کے نئے سیزن کا آغاز، وزیراعلیٰ نے اداروں کو الرٹ کردیا

لاہور: صوبہ پنجا ب میں مون سون کے نئے سیزن کا آغاز ہونے سے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ  پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔

ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں و حکام کی ہدایت کی ہے کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے ہدایات دی ہیں کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، دریائے راوی، چناب اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں بھی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میں خود جلد ان علاقوں کا دورہ بھی کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More