پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اپنے مافیاز ہیں، تینوں نے عوام کو یرغمال بنایا

اٹک: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم آج خوشیاں منا رہی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رحمت کا دن بھی زحمت بن گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی نظام کا تسلسل ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اپنے مافیاز ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تینوں پارٹیوں نے پیسے اور جعلی پروپیگنڈا کی بنیاد پر عوام کو یرغمال بنایا، ان کی معاشی اور سیاسی دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہو گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی 23 ارب ڈالرز کما کر پاکستان بھیجتے ہیں، یہ مافیاز مختلف جھنڈے اٹھا کر لوٹ مار کر کے پیسہ ملک سے باہر بینکوں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ان کے لیڈروں کے نام ہیں، رول ماڈل پاکستان کے لئے آئین کی حکمرانی ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن
ریفارمز کے بغیر الیکشن ہوا تو اس کا نتیجہ کوئی قبول نہیں کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More