ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 390 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے باعث مزید 2 اموات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.24 فیصد رہی اور اس دوران 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے 175 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق گزشتہ دنوں کی نسبت کورونا کیسز میں کمی واقعی ہوئی ہے تاہم جن علاقوں میں کورونا وائرس موجود ہے وہاں لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More