بھارتی فوجی کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بمنہ کا محاصرہ کر کے نام نہاد آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ بھارتی فوج نے تلاشی کی آڑ میں گھروں پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی جبکہ متعدد کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 32 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More