ڈالر مزید ایک روپے 64 پیسے مہنگا، 205 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے اپنی قدر کھونے لگا، انٹر بینک میں مزید ایک روپیہ 64 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 64 پیسے مہنگا ہونے بعد 205 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب بجٹ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More