وزیراعظم آزاد کشمیر نے 5 وزرا کو برطرف کردیا

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے 5 وزرا کو برطرف کردیا ہے۔

برطرف وزرا میں سردار تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی ، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزرا کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے، عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی اراکین کی جانب سےجمع کرائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More