وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی صورتحال پر اجلاس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلی افسران شریک ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More