کینیڈا میں 261 گھنٹے تک آئس ہاکی کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: کینسر میں مبتلا بچوں کے لیے عطیات جمع کرنے کا منفرد مقابلہ، کینیڈا میں مسلسل 261 گھنٹے تک جاری آئس ہاکی مقابلے سے دس لاکھ ڈالرجمع کرلیے گئے۔

انڈور آئس ہاکی کے میچ میں 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جنہوں نے مسلسل 261 گھنٹے تک کھیل جاری رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ کھیل کا مقصد تھا کہ بچوں کے علاج کے لیے عطیات جمع کرنا تھا۔ مقابلے کی ساری رقم البرٹا چلڈرن ہسپتال فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More