اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیئر صحافی محسن جمیل بیگ کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سینیئر صحافی محسن جمیل بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ سینیئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے محسن بیگ کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔